1 مارچ 2015 - 08:39
پشاور میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع، ایک اور مومن شہید

شاور میں ٹارگٹ کا سلسلہ کچھ عرصہ خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے، دہشتگردوں نے آج فائرنگ کرکے قیصر عباس کو شہید کردیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قیصر عباس کام کی غرض سے جارہے تھے کہ حیات آباد میں تکفیری دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، شہید کے جسد خاکی کو امامیہ مسجد حیات آباد منتقل کیاگیا،

واضح رہے کہ شہید قیصر عباس کا بنیادی تعلق کوہاٹ کے علاقہ استزئی پایان سے ہے.

.......

/169